23.9 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومقومی خبریںدہشتگردی کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کیلئے پولیس کے جوانوں اور...

دہشتگردی کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کیلئے پولیس کے جوانوں اور افسران نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، سردار ایاز صادق

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر پولیس کے شہید افسروں اورجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کیلئے پولیس کے جوانوں اور افسران نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔

یوم شہداء پولیس کے موقع پر پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پوری قوم یوم شہداء پر پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے،پوری قوم کو پولیس کے بہادر جوانوں اور افسران پر فخر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دیگر واقعات میں شہید ہونے والے پولیس کے شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں نے دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490560

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں