29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںدہشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ...

دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی شمالی وزیرِ ستان میں پاک فوج کے قافلے پردہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے شمالی وزیرِ ستان میں پاک فوج کے قافلے پردہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک کی بقا کی خاطر قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے رزمک، شمالی وزیرِ ستان میں پاک فوج کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے شہید لانس نائیک احسان بادشاہ اور شہید لانس نائیک ساجد حسین کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی ،شہدا کی بلندیِ درجات اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک کی بقا کی خاطر قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413226

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں