دہشتگرد عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، قائم مقام صدر کی مستونگ میں بم دھماکے کی مذمت

164

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے مستونگ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر انسانیت کے دشمن ہیں۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق قائم مقام صدر کا بچوں اور پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔قائم مقام صدر نے ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور ان کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی۔