دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی میرانشاہ خود کش دھماکے کی مذمت

142
حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں نے شجاعت کی داستان رقم کی ،واقعہ کربلا ہمیں حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ ثناءاللہ خان نے کہا کہ حوالدار محمد امیراور ایک شہری کی شہادت پر گہرا دکھ اور غم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کے صورتحال پر وفاق کو شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گرد کارروائیوں کا قلع قمع کرنے نے بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستانی قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔