22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںدہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 23...

دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 23 جوانوں کی نماز جنازہ ڈی آئی خان گیریژن میں ادا کر دی گئی

- Advertisement -

راولپنڈی۔12دسمبر (اے پی پی):دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 23 جوانوں کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران، جوانوں، سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں