دہشت گردوں کے خاتمے تک ان کا پیچھا کریں گے،۔ مصدق ملک

128
APP60-13 KARACHI: November 13 - On the Directives of Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif Chairman Board of Investment Miftah Ismail and Prime Minister’s Special Assistant Musaddiq Malik talking to media after inquiring the health of those who injured in the Shah Noorani bomb blast at Civil Hospital. APP

کراچی ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ انتہا پسندوں کو پاکستان سے نکال کر دم لیں گے، دہشت گردوں کے خاتمے تک ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سول ہسپتال کراچی میں درگاہ شاہ نورانی سانحہ کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مصدق ملک نے کہا کہ ہم وزیراعطم محمد نواز شریف کی ہدایت پر زخمیوں کی عیادت کے لئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ شاہ نورانی پر دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے، ہم سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔