اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن”ضرب عضب“ میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد شمالی وزیرستان کے بے گھر خاندانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک ایک ہزار641 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں، واپس جانے والے خاندانوں میں 25 ہزار روپے جبکہ 10 ہزار ٹرانسپورٹ کی مد میں فراہم کئے جارہے ہیں۔ فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کے تیسرے مرحلے کے آغازکے موقع پر اب تک ایک ہزار 641 خاندان واپس اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ گئے ہیں