دہشت گردی، نفرت اور تشدد کو جنم دینے والی انتہاپسندانہ  سوچ کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری  کا  ٹویٹ

47
موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دی ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد۔16دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سانحہ پشاور کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا  ہے کہ 16 دسمبر 2014 کو ہماری قوم نے اپنے بچوں اور اساتذہ کو شہید ہوتے ہوئے دیکھا، ہم اس سانحہ کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی، نفرت  اور تشدد کو جنم دینے والی انتہاپسندانہ  سوچ کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ۔