18.1 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومقومی خبریںدہشت گردی اور تخریب کاری کا مقابلہ قومی اتحاد و اتفاق سے...

دہشت گردی اور تخریب کاری کا مقابلہ قومی اتحاد و اتفاق سے ہی ممکن ہے، جعفرخان مندوخیل

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 16 مارچ (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے گذشتہ شب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کرانی روڈ پر پولیس موبائل گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور تخریب کاری کا مقابلہ قومی اتحاد و اتفاق سے ہی ممکن ہے، ہم مشترکہ کاوشوں سے ہی دہشت اور وحشت پر مبنی ذہنیت کا خاتمہ کر سکتے ہیں،

گورنر بلوچستان نے زخمیوں کو فوری طور پر تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔ انہوں نے دھماکے میں اے ٹی ایف کے شہید اہلکار کی مغفرت اور زخمی اہلکاروں کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور لواحقین سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573148

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں