
کوئٹہ۔ 29 ستمبر (اے پی پی):نگراں صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے مستونگ خود کش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ دہشت گردی کی گاروائیوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں دہشت گردی کا مقصد بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میںکیا انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی نے قانون نافذ کرنے والے ادارواں کو دھماکے میں ملوث عناصر اور انکی پشت پناہی کرنے والے کے خلاف بھرپور کاروائی کاحکم دیا ہے
مستونگ میں دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان کی تمام تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی مستونگ اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے پولیس پی ڈی ایم اے محکمہ صحت اور دیگر ایمرجنسی اداروں کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر موجود ہیںزخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے صوبائی حکومت زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کریگی انہوں نے کہا کہ وزیراعلءکی ہدایت پرشدید زخمیوں کی فوری کراچی منتقلی کا انتظام کیا جا ئے اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے کراچی کے اسپتالوں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے صوبائی حکومت زخمیوں کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات برداشت کریگی۔