پشاور ۔08 اگست ( اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کے نتیجے میںقیمتی جانوںکی ضیاع پرشدیدغم اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیںکرسکتے،دہشت گردی کیخلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائیںگے ۔پیر کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائیںگے۔انہوںنے دھماکے کے نتیجے میںجاںبحق ہونیوالے آج ٹی وی کے رپورٹرشہزادخان کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ شعبہ صحافت میںشہزادخان کی خدمات تاریخ میںسنہرے حروف سے یاد رکھا جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ شہداءکے لواحقین کے غم میںبرابرکے شریک ہیں۔ انجینئرامیرمقام نے ٰ شہداء کی بلندی درجات اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعا بھی کی ۔