دہشت گردی کے خاتمے کےلئے سیکیورٹی اداروں کی استعدادِکار بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) فرانس اور پاکستان نے سیکیورٹی اورامیگریشن سمیت مختلف امور میںدو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اعادہ دزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور فرانسیسی سفیر مس مارٹن ڈورنس کے درمیان منگل کوپنجاب ہاﺅس اسلام آباد میںہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان -فرانس دو طرفہ تعلقات اور سیکیورٹی …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) فرانس اور پاکستان نے سیکیورٹی اورامیگریشن سمیت مختلف امور میںدو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اعادہ دزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور فرانسیسی سفیر مس مارٹن ڈورنس کے درمیان منگل کوپنجاب ہاﺅس اسلام آباد میںہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان -فرانس دو طرفہ تعلقات اور سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق فرانسیسی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ معلومات کے جلد تبادلے، امیگریشن سے متعلقہ معاملات کے حل، کاﺅنٹر ٹیررزم، ٹیرر فائننسنگ اور دہشت گردوں کی آمدورفت کو روکنے کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے ۔ پاکستان اور فرانس کے درمیان جاری تعاون کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply