- Advertisement -
اقوام متحدہ ۔ 15 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر دہشتگردی کے خطرات میں اظافہ ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کی اس جنگ میں پا کستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری ہاتھ ملا کر چلے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=989
- Advertisement -