اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، آل پارٹیز کانفرنس بلا کر دہشت گردی کے خاتمے کا لائحہ عمل بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ٹرین کو روک کر لوگوں کویرغمال بنایا ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز نے لوگوں کو بچا کر محفوظ مقام پر پہنچایا جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھیں اور آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے ملکی معیشت کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571791