دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ٹرمپ

129

واشنگٹن ۔ 08 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انتہا پسندوں کی مالی معاونت روکے جانے سے متعلق سعودی عرب کی خدمات پر شاہ سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے امریکی ریاست اوہائیو میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔