دہشت گردی کے خلاف حاصل کامیابیوں کوکسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

99
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے آرمی پیلک سکول پشاور کے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏ہر سال 16 دسمبر کو سانحہ اے پی ایس کی برسی پر دکھ اور زخم پوری قوم کے دل میں ہرے ہو جاتے ہیں،دہشت گردوں نے معصوموں کو شہیدکرکے پوری قوم کو ناقابل فراموش غم دیا۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وویرسینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آج ہم نے اس عہد کا اعادہ کرنا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف حاصل کامیابیوں کوکسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‏دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی بڑی تعداد نے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے آمین