دہشت گردی کےخلاف پولیس اورقانون نافذ کرنےوالےاداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں،وزیرِاعظم شہبازشریف کی پشاورمیں تھانہ سربندپردہشت گرد حملےکی شدیدمذمت

295

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پشاور میں تھانہ سربند پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں نا قابلِ فراموش ہیں،پاکستانیوں کے حوصلے پست کرنے کیلئے دہشت گردوں کی مزموم سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں،دہشت گردی کے اس واقعے میں ایک ڈی ایس پی اور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں،دہشت گردی کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں نا قابلِ فراموش ہیں،پاکستانیوں کے حوصلے پست کرنے کیلئے دہشت گردوں کی مزموم سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے اس ناسور کا جلد جڑ سے خاتمہ کرنے کیلئے پر عزم ہے۔