دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، اس کےخاتمہ کے لئے پوری قوم متحد ہے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

152
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارےپختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کےخاتمہ کے لئے پوری قوم متحد ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چوکس مسلح افواج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے چترال میں پاک افغان سرحد کے نزدیک فوجی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا اور دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔ افسوس ہے کہ ان حملوں میں ہمارے 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا

۔وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کےخاتمے کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے متحد ہے۔