دہشت گردی کے ذریعے اہل پاکستان کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا ،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ملک دشمن عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے ،وزیراعظم آزادکشمیر

مظفر آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں کی پاکستان میں سیاسی اور جمہوری عدم استحکام کی سازشیں ناکام ہوںگی، دہشت گردی کے ذریعے اہل پاکستان کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا ۔دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ ملک دشمن عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے ۔بلوچستان دھماکہ میں بھارت کی خفیہ ایجنسی …

مظفر آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں کی پاکستان میں سیاسی اور جمہوری عدم استحکام کی سازشیں ناکام ہوںگی، دہشت گردی کے ذریعے اہل پاکستان کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا ۔دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ ملک دشمن عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے ۔بلوچستان دھماکہ میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ملوث ہے ۔بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوششیں کررہا ہے ۔بھارت انسانیت کا قاتل ہے اور اس کے انتہا پسند حکمران مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا قتل عام کر رہے ہیں۔ اقوام عالم اس بین الاقوامی دہشت گرد کا راستہ روکے اور اسے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے سے باز رکھے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز وزیراعظم سیکرٹریٹ میں آزادکشمیر کے مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply