22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںدہشت گرد امن اور ترقی کے دشمن ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں...

دہشت گرد امن اور ترقی کے دشمن ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے پر اظہار مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد امن اور ترقی کے دشمن ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

جمعہ کو اپنے بیان میں نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گرد عناصر قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ سیکورٹی اداروں اور عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے دہشت گرد حملے میں شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں