کوئٹہ۔ 21 فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم احمد کھوسہ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔جعہ کو اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے بزدلانہ حملوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان سیسہ پلائی دیوار کی مانند ا پنی مٹی کے دفاع میں کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ وطن کی مٹی پر جان قربان کرنے والے شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے شہید پولیس اہکاروں کے درجات کی بلندی کے لے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ پاک شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564609