کوئٹہ۔ 26 اگست (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کھبی بھی کامیاب نہیں ہونگے،دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے گے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو سیکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ و دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔
قبل ازیں ہیڈکوارٹرز فرنٹیئرکور (نارتھ) آمد پر وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور وفاقی وزیر کی جانب سے یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بلوچستان میں قیام امن اور دیگر فلاحی کاموں میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا۔نگران وزیر داخلہ نے ایف سی کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی موثر کارروائیوں کو بھی سراہا۔