دہشت گرد’’ را ‘‘کی مدد سے پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،شیخ رشید احمد

78
دہشت گرد’’ را ‘‘کی مدد سے پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،شیخ رشید احمد

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہ ہے ا کہ دہشت گرد گروپ را کی مدد سے پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جمعرات کوایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردوں کا صفایا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

بلوچستان کے دو علاقوں میں گزشتہ رات داخل ہونے والے دہشت گرد گروہ کی جانب سے بدامنی پھیلانے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور باقی کی تلاش جاری ہے۔ سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ابھی 20 فیصد رقبے پر باڑ لگانے کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گرد گزشتہ رات اس کھلی جگہ سے داخل ہوئے۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کامیابی کے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔ افغانستان میں داعش کی موجودگی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروپ افغان سرزمین میں سرگرم ہے۔