14.4 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںدہشت گرد صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر...

دہشت گرد صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے،وزیر مواصلات و تعمیرات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 16 مارچ (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔

ایسے بربریت کے واقعات کا مقصد ہمارے صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کا دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ امن دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573298

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں