دہشت گرد عناصر اس طرح کے حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی کوئٹہ شارع اقبال پر دھماکہ کی مذمت

84
دہشت گرد عناصر اس طرح کے حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی کوئٹہ شارع اقبال پر دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کوئٹہ شارع اقبال پر دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اس طرح کے حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔

پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ انہوں نےکہا کہ پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کو جلد ختم کر کے دم لیں گے۔ وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔