دہشت گرد عوام کے عزم کو متزلزل نہیںکر سکتے صدر مملکت ممنون حسین کی مردان کی ضلعی عدالت میں بم دھماکے کی مذمت زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مردان کی ضلعی عدالت میں بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس المناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا …

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مردان کی ضلعی عدالت میں بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس المناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ صدر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Leave a Reply