دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ،سکیورٹی فورسز نے ملک کے دفاع کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں ،چیئرمین سینٹ

87
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سوات میں سی ٹی ڈی تھانےمیں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ،سکیورٹی فورسز نے ملک کے دفاع کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں ،

قوم سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی ،

سینیٹ میں قائد ایوان محمد اسحاق ڈار اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی واقعے کی مذمت کی۔