29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومقومی خبریںدیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے جائز مطالبات کا حل وفاقی حکومت کی...

دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے جائز مطالبات کا حل وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انجینئر امیر مقام

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے جائز مطالبات کا حل وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی تاکہ دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے سے متاثرہ افراد کے مسائل کا جائزہ لیا جا سکے۔اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ متاثرین کے جائز مطالبات کا حل وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات پر معاوضوں کی ادائیگی، صاف پانی اور نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی اداروں کی ترقی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی بہتری سمیت متعدد محاذوں پر خاطر خواہ پیش رفت ہو رہی ہے۔اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکومت کی شفاف حکمت عملی پر زور دیا گیا تاکہ ملک کے ایک اہم ترین پن بجلی منصوبے سے متاثرین کی فلاح و بہبود اور بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

اجلاس میں وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی، سیکریٹری امور کشمیر، جی بی و سیفران ظفر حسن، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، ایڈیشنل سیکریٹری امور کشمیر کامران رحمان خان، جی بی کونسل کے جوائنٹ سیکریٹری صدیر خٹک اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592656

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں