دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے کنٹریکٹرز پاور چائینہ،ایف ڈبلیو او نے نئی اسامیوں کا اعلان کردیا

140
دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے کنٹریکٹرز پاور چائینہ،ایف ڈبلیو او نے نئی اسامیوں کا اعلان کردیا

استور ۔31 دسمبر (اے پی پی):دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے کنٹریکٹرز پاور چائینہ،ایف ڈبلیو او نے ایک بار پھر پراجیکٹ ایریا کیلیے نئی اسامیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے مطابق پاور چائینہ اور ایف ڈبلیو او جوائنٹ وینچر نے مختلف ٹریڈز میں 128 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔

دیامر بھاشا ڈیم پر جاری تعمیراتی کام کیلئے کنٹریکٹرزنے 60ڈمپر ٹرک ڈرائیور ،24 ہیوی مشینری میکینک،20ایکسویٹر آپریٹرز،8لوڈرآپریٹرز،10بلڈوزر آپریٹرز اور 6رولر آپریٹرز کی خالی نشستوں پر امیدواروں سے درخواستیں طلب کیں ہیں۔ان آسامیوں کیلئے پراجیکٹ ایریا کے تجربہ کار اور اہلیت پر اترنے والے امیدوار مورخہ 3 جنوری تک دستاویزات اور دیگر کوائف دفتری اوقات میں واپڈا دیامر بھاشہ ڈیم پراجیکٹ آفس چلاس یا واپڈا آفس تھور میں جوائنٹ ایمپلائمنٹ کمیٹی کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔

مذکورہ آسامیوں کیلئے پہلے ہی دستاویزات جمع کرانے والے امیدواروں کو دوبارہ درخواستیں جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کے احکامات اور چیف ایگزیکٹو آفیسر دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ عامر بشیر چودھری اور جنرل منیجر واپڈا نزاکت حسین کی ہدایت پر جوائنٹ ایمپلائمنٹ کمیٹی کے ذریعے پراجیکٹ ایریا کے نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں ۔