دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی گہری کھائی میں گرگئی، 6 افراد جاں بحق

103
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

گلگت۔19اگست (اے پی پی):دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے مزدورو ں کی گاڑی تھورمینارکے مقام پر گہری کھائی میں گرگئی۔گاڑی پر دیامر بھاشاڈیم پر کام کرنے والے مزدور سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان میں سے6مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ دو زخمی ہیں۔زخمیوں کا آر ایچ کیو ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جائے وقوعہ پر گہری اور دشوار گزار کھائی کی وجہ سے لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔اب تک تین افراد کی لاشیں کھائی سے نکالی گئی ہیں۔جاں بحق و زخمی ہونے والے مزدوروں میں سے اکثر کا تعلق دیامر سے ہے۔