دیرلوئرخال کے مقام پر ٹریفک حادثہ ، دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی

122
accident

دیر لوئر۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے ضلع دیر لوئر کی تحصیل خال کے مقام پرٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 سالہ سہیل ولد اختر سید سکنہ منجائی اور 30سالہ عظیم اللہ ولدیت سعید رحمان سکنہ سچہ خال شامل ہیں جبکہ حسنین ولد اختر سید سکنہ منجائی سکنہ منجائی عمر16 سال زخمی ہوا ہے۔