27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںدیر لوئر،ریسکیو 1122 لوئر دیر نے جولائی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری...

دیر لوئر،ریسکیو 1122 لوئر دیر نے جولائی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کی۔

- Advertisement -

دیر لوئر۔ 01 اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122 لوئر دیر نے جولائی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کی۔ ریسکیو 1122 لوئر دیر نے جولائی 2025 کے لیے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں ضلع میں تنظیم کی ہنگامی ردعمل کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اس ماہ کے دوران ریسکیو 1122 نے 506 ایمرجنسیز کا جواب دیا اور 463 زخمیوں اور مریضوں کو ریسکیو کی سہولیات فراہم کیں۔ریسکیو 1122 نے مختلف ہنگامی حالات میں شرکت کی، بشمول  سڑک ٹریفک حادثات کے 33 واقعات,طبی ایمرجنسی کے 228 ،أگ کے 5 ،لڑاءیاں اور گولیوں کے3,،ڈوبنے کے 4 اور 27 بازیابی اور دیگر واقعات شامل ہیں۔

- Advertisement -

ڈاکٹروں کے ذریعے ریفر کیے گئے 206 مریضوں کو ضلع کے اندر اور باہر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو جولائی میں 6,013 کالیں موصول ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر غیر ضروری اور جعلی کالیں تھیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں