دیر لوئر۔07 فروری (اے پی پی):وزیراعلی خیبرپختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت سپیشل پرسن / اقلیتی برادری کے فلاح و بہبود اور ان کے کوٹہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان کی زیرصدارت سپیشل پرسن اور اقلیتی برادری کے ملازمت کوٹہ پر عمل درآمد کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ محکمہ سوشل ویلفئیر ، ایجوکیشن (مردانہ/زنانہ) محکمہ صحت کے نمائندوں نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی خالی آسامیوں اور سپیشل پرسن کوٹہ کے حوالے سے تفصیل شئیر کی۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام سٹیک ہولڈرز کو سپیشل پرسن اور اقلیتی برادری کے ملازمت کوٹہ پر عمل درآمد کے حوالے سے احکامات جاری کئے اور کہا کہ آنے والے آسامیوں میں سپیشل پرسن 2 فیصد اور اقلیتی برادری 5 فیصد کوٹہ میں تناسب کے لحاظ سے مشتہر کریں۔ میٹنگ میں سپیشل پرسن کے حقوق کے لئے کام کرنے والے تنظیموں کے نمائندوں ، منیجر ایمپلائیمنٹ ایکسچینج نے بھی شرکت کی۔