دیر لوئر۔ 21 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی ، ایڈیشنل ڈپٹی کشنر جنرل بشیر خان ، ڈی۔ایچ۔او ڈاکٹرمحمد نثار، ڈاکٹر اسفندیار (ڈبلیو ۔ ایچ۔ او) نے نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر
دو یونین کونسلزمیں شروع ہونے والے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں ، علماٗ ، مذہبی سکالرز ، ڈاکٹرز اور والدین اپنا کردار ادا کریں۔