دیر لوئر۔ 18 اپریل (اے پی پی):دیر لوئر میں 21 سے 25 اپریل 2025 تک 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیاہے۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان نے مقامی حکام اور ماہرین صحت کے ہمراہ تیمرگرہ میڈیکل کالج میں مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس مہم کا مقصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے،
جس میں کمیونٹی کی شرکت اور آگاہی پر توجہ دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیو کے خاتمے میں علما، مذہبی اسکالرز، ڈاکٹرز، سماجی کارکنوں اور والدین کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔