دیر لوئر۔ 10 فروری (اے پی پی):تحصیل ثمرباغ میں رمضان المبارک صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کےعوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر پائین عارف خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ ذیشان نجیب نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بلڈنگ ثمرباغ میں ٹی ایم اے اور سینیٹیشن سٹاف کے ہمراہ تحصیل ثمرباغ میں رمضان المبارک صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز ہفتے کے باقاعدہ آغاز کیا۔
خصوصی صفائی مہم میں تحصیل ثمرباغ میں مختلف عوامی مقامات مقامات ، بازاروں سے گندگی و غلاظت کے ڈھیروںکی صفائی یقینی بنائی جائی گی۔