دیر لوئر۔02 اپریل (اے پی پی):ریسکیو 1122دیر لوئر نے مارچ 2025 کی ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی جس میں انہوں نے گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 432 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے رمضان کے مہینے میں 159 میڈیکل ایمرجنسیز ، 35 روڈ ٹریفک حادثات ، 13 آگ لگنے، 3 لڑائی جھگڑوں ، 2 ڈوبنے، 31 ریکوری اور دیگر واقعات کے دوران ریسکیو سہولیات فراہم کی گئیں ،
ایمبولینس سروس کے تحت ڈاکٹرز کے طرف سے ریفر کردہ 189 مریضوں کو ضلع کے اندر اور ضلع کے باہر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی میں مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو مارچ کے مہینے میں 4557 کالز موصول ہوئیں ، جسمیں زیادہ تر غیر ضروری اور فیک کالز بھی شامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577976