23 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںدیر لوئر ،سرسبز پاکستان ہی اصل میں کامیاب پاکستان کی ضمانت ہے،ایس...

دیر لوئر ،سرسبز پاکستان ہی اصل میں کامیاب پاکستان کی ضمانت ہے،ایس ڈی ایف او

- Advertisement -

دیر لوءیر۔۔۔۔ 10 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کی ہدایت پر، معرکہ حق و ماہ اگست میں ارض مقدس کے حوالے سے تقریبات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس دیر لوئر اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ دیر لوئر نے مشترکہ طور پر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔مذکورہ بالا پروگرام کا انعقاد عبد الولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس میں ہوا۔۔ جہاں کیمپس کوآرڈینیٹر منہاج الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اور پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کردیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ افسر جہان زیب پاشا اور سب ڈویژنل فارسٹ افسر خرم شہزاد بھی موجود تھے۔۔ ان دونوں نے بھی پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور محکمہ جنگلات کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔ کیمپس کے کچھ طلباء نے بھی مہم میں حصہ لیا۔ تمام شرکاء نے شجرکاری مہم کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ سرسبز پاکستان ہی اصل میں کامیاب پاکستان کی ضمانت ہے۔ پودے ہماری بقاء کی ضامن ہیں ۔ہم ہر صورت میں وطن عزیز کو گل و گلزار کرنے اور بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں