26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںدیر لوئر ، زوال بابا میاں بانڈہ میں ذخیرہ شدہ چینی کی...

دیر لوئر ، زوال بابا میاں بانڈہ میں ذخیرہ شدہ چینی کی 1170 بوریاں برآمد

- Advertisement -

دیر لوئر۔ 18 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر دیر لوئر افتخار احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال نے سرکل تیمرگرہ میں دکانوں میں ایل پی جی گیس کی کوالٹی ، مقدار اور قیمت چیک کی ۔ مقدار اور قیمت میں فرق ہونے پر متعدد دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

انہوں نےحاجی آباد اور انور آباد بلامبٹ میں بل بقایا جات کے سلسلے میں متعدد لوگوں سے بجلی میٹر اتار کر واپڈا حکام کے حوالے کئے جبکہ ایک شخص کے خلاف کنڈا لگا کر بجلی چوری کے جرم میں کارروائی کی۔ان سے شناختی کارڈ ضبط کر لی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے گوداموں کے وزٹ کرکے چینی کی ذخیرہ اندوزی چیک کی ، زوال بابا میاں بانڈہ میں خان بہادر کے گودام سے 1170عدد چینی کی بوریاں برآمد کرکے ریکارڈ موجود نہ ہونے پر اس کے خلاف کارروائی کی۔

- Advertisement -

انہوں نے میاں بانڈہ میں موجود پرائمری سکول کا وزٹ کر کے سکول کی صفائی ،ریکارڈ اور اساتذہ کے حاضری رجسٹر کو چیک کیا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں