دیر لوئر پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون ،19 اشتہاری مجرمان جبکہ 34 منشیات فروش گرفتار اور 20 کلو سے زائد منشیات برآمد

175
گرفتار

دیر لوئر۔05 نومبر (اے پی پی):لوئر دیر پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ماہ اکتوبر میں 19مجرمان اشتہاری جبکہ 34 منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے ان سے 20کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ رینج محمد علی خان کی واضح ہدایات اور ضلعی پولیس آفیسر لوئر دیر ضیاء الدین احمد کی قیادت میں لوئر دیر پولیس نے اکتوبر کے دوران مختلف مقدمات کے 380 نامزد ملزمان،

عرصہ دراز سے مطلوب 19 مجرمان اشتہاری جبکہ حفظ ما تقدم کے غرض کارروائی انسدادی کیلئے 1503 ملزمان کو گرفتار کرلیا،لوئردیر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 34 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس 20662 گرام،ہیروئن 390 گرام،آئیس 294 گرام برآمد کرلی ہے،اسی طرح لوئر دیر پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرکے کلاشنکوف 05،رائفل 01،بندوق 02،پستول 44،چارجرز 78،کارتوس 625 برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کرلیے،

لوئر دیر پولیس نے جنگلات کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے مختلف کارروائیوں کے دوران ٹمبر سمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے سلیپران30عدد،گیلئی 17 عدد اور 220عدد لرز برآمد کرکے بغرض قانونی کارروائی حوالہ محکمہ فارسٹ کردی ہے،لوئر دیر پولیس نے مختلف مقدمات میں مال مسروقہ مالیت 46لاکھ42ہزارروپے ریکور کرلیے ہیں