دیر لو ئر ،دریائے پنجکوڑہ میں نوجوان اپنی چار سالہ بچی کو بچاتے ہوئے ڈوب گیا

200
دریائے پنجکوڑہ 

دیر لو ئر۔ 02 اگست (اے پی پی):دانوہ کے مقام پر دریائے پنجکوڑہ میں نوجوان اپنی چار سالہ بچی کو بچاتے ہوئے ڈوب گیا ۔

دانوہ کے مقام پر 37 سالہ سلیم ولد مستقیم اور 4 سالہ حرین ولد سلیم سکنہ دانوہ   دریائے پنجکوڑہ میں سیر کے لیے گئے تھے کہ اچانک چار سالہ حرین دریا میں گر گئی، موقع پر باب نےاپنی بیٹی کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ بھی پانی میں ڈوب گیا ۔

ریسکیو 1122 اہلکار لو ئر دیر اطلاع ملنے ہی موقع پر پہنچ گئے ۔ریسکیو 1122 اہلکار وں اور مقامی لوگوں نے دونوں کو دریائے پنجکوڑہ سے نکالا ۔

ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور سی پی ار کا عمل جاری رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ ہسپتال منتقل کیا ،جہاں ڈاکٹرز نے دونوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔