دیر پائین میں ساتویں ڈیجیٹل زرعی مردم شماری 2024 کا آغاز کر دیاگیا

169
census

دیرلوئر۔ 19 نومبر (اے پی پی):دیر پائین میں ساتویں ڈیجیٹل زرعی مردم شماری 2024 کا آغاز کر دیاگیا۔دیر پائین کی ضلعی انتظامیہ نے 7ویں ڈیجیٹل زرعی مردم شماری 2024 کا آغاز کیا ہے، جو زرعی زمینوں، فصلوں، مویشیوں اور زرعی مشینری کی ڈیجیٹل طور پر گنتی کے لیے ایک اہم کوشش ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر  محمد عارف خان، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت سجاد خان اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مردم شماری دیر پائین بخت عالم نے تیمرگرہ میں مردم شماری کا آغاز کیا۔

اس موقع پر بخت عالم نے  بریفنگ دی۔ ڈی سی نے اس موقع پر کہا کہ زراعت معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور درست اعداد و شمار کسانوں کو کم پیداوار کی وجہ سے ہونے والے مالی نقصان سے بچنے میں مدد فراہم کریں گے۔مردم شماری کی کامیابی کے لیے انسانی اور مالی وسائل کا موثر انتظام بہت ضروری ہے۔