صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ دیر پائین کی زیر نگرانی 13 اپریل 2026 سے چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
دیر پائین میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

مزید خبریں
لوئر دیر۔ 10 اپریل (اے پی پی):صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ دیر پائین کی زیر نگرانی 13 اپریل 2026 سے چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واجد علی خان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آفریدی، این سٹاف آفیسر ڈاکٹر احسان اللہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) تبسم ناز کے ہمراہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔پریس ریلیز کے مطابق مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر 306954 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔








