دین اسلام میں خواتین کو برابری کا مقام حاصل ہے،سارہ احمد

164
چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو پنجاب سارہ احمد

لاہور۔11اکتوبر (اے پی پی):چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے انٹرنیشنل گرلز چائلڈ ڈے کے موقع پر جاری اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں11اکتوبر کو انٹرنیشنل گرلز چائلڈ ڈے منایا گیا، دین اسلام میں بچیوں اور خواتین کو برابری کا مقام حاصل ہے،

پاکستان میں بچیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،کمسن بچیوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی بچیاں مستقبل میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔