دیوسائی تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے سڑک کی بحالی کا کام جاری ہے، ڈپٹی کمشنر

177
Deosai

استور،۔ 13 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ استور کا محکمہ مواصلات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے استور ویلی سڑک اور مشہور سیاحتی مقام دیوسائی تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے دیوسائی سڑک کی بحالی کا آپریشن جاری ہے، اس کٹھن اور صبر آزما آپریشن کو انجام دینے میں ہماری ہیوی مشینری کے آپریٹرز کا اہم کردار ہے، ہم ان کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سلام پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نےدیوسائی سڑک بحالی آپریشن مکمل کرنے والے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ویل ڈوزر آپریٹر راجی رحمت کی حوصلہ افزائی کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ہی محنت کے باعث شاہرات بحال رہتی ہیں اور لوگوں کو بہتر سفری سہولت میسر آتی ہے، ہمیں اپنے ان بہادر آپریٹرز پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر سطح پر اپنے ان بہادر آپریٹرز کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے تاکہ ان کا حوصلہ اور بلند ہو اور ان میں ہر موقع پر کام کا جذبہ پیدا ہو اور بڑھ چڑھ کر اپنا فرض انجام دیں گے۔ انہوں نے راجی رحمت کی بہادری پر نقدی انعام دیا اور انہیں مشکل ٹاسک مستحسن انداز میں انجام دینے پر شاباش دی۔