دیگر اشیائے خوردونوش کے مقابلے میں چکن کے نرخوں میں سب سے کم اضافہ ہوا،مصطفے کمال

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) دیگر اشیائے خوردونوش کے مقابلے میں گزشتہ 22 سال کے دوران پولٹری چکن کی قیمتوں میں سب سے کم اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ پولٹری کی صنعت سے سائینسی بنیادوں پر حاصل ہونے والی پیداوار ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے) کے اعلی عہدیدار مصطفے کمال نے کہا ہے کہ سال 1993ءمیں بڑے گوشت کی قیمت 32 روپے فی کلو …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) دیگر اشیائے خوردونوش کے مقابلے میں گزشتہ 22 سال کے دوران پولٹری چکن کی قیمتوں میں سب سے کم اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ پولٹری کی صنعت سے سائینسی بنیادوں پر حاصل ہونے والی پیداوار ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے) کے اعلی عہدیدار مصطفے کمال نے کہا ہے کہ سال 1993ءمیں بڑے گوشت کی قیمت 32 روپے فی کلو تھی جو اس وقت320 تا 380 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے اسطرح اس کی قیمت میں تقریباً ایک ہزار فیصد کا اضافہ ہوا ہے اسی طرح گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بکرے کے گوشت کی قیمت میں 900 فیصد اضافہ ہوا ہے جسکی قیمت 70 روپے فی کلو سے بڑھ کر 650 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے اور گندم کے آٹے کی قیمت میں بھی تقریباً اسی تناسب سے اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1993 ءمیں پولٹری چکن کے گوشت کی قیمت 50 روپے فی کلو تھی جو اب اوسطاً 210 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے اور گزشتہ بائیس سال کے دوران اسکی قیمت میں تقریباً 416 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

Leave a Reply