دیہی علاقوں کے باسیوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنرساہیوال

115
دیہی علاقوں کے باسیوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنرساہیوال

ساہیوال۔ 25 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرساہیوال اکرام الحق نے کہا ہے کہ “اب گاؤں چمکیں گے” پنجاب حکومت کی طرف سے ایک ایسا انقلابی پروگرام ہے جس کے تحت دیہی علاقوں کی شہری طرز پر صفائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے باسیوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے مکینوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عملے سے تعاون کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں جاری ’اب گاؤں چمکیں گے‘ مہم کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ یاسر فرید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری،اے سی ساہیوال محمد عظمان چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر نبی دیوان، ایس این اے خرم سلیم سمیت ریونیو سٹاف نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے ہدایت کی کہ پروگرام کے تحت فیس کی ریکوری کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس سلسلہ میں ریونیو سٹاف اور مقامی نمبرداران انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی کی ہدایت پر شروع کیا گیا یہ عوام دوست پروگرام ہے جس سے دیہی لوگوں کو بیماریوں سے پاک اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے گا۔