28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (منگل)...

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (منگل) کو ہو گا، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی

- Advertisement -

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (منگل )کو ہو گا۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ذوالحج 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، کوہسار بلاک اسلام آباد کی چھت پر انشاء اللہ 27 مئی 2025 ،بروز منگل( بمطابق 29 ذوالقعد) شام 6:30 بجے منعقد ہوگا۔

دیگر زونل / ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہونگے۔ سنٹرل کمیٹی کے ممبران اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں اور زونل/ ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے ممبران اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600971

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں