اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے تیزگام ایکسپریس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت …
ذوالفقار بخاری کا تیزگام ایکسپریس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے تیزگام ایکسپریس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔









