کوئٹہ۔ 30 نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق خوشحال اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کرنا ہمارا عزم ہے ۔پارٹی کے 56 ویں یوم تاسین پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 8 فرروی کا دن نفرت ، تقسیم اور استحصالی سیاست کو فیصلہ کن شکست دینے سنگ میل ثابت ہوگا ۔ آئندہ الیکشن میں پارٹی کی فتح مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت سے آزادی کی ضمانت ہوگی۔ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق خوشحال اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کرنا ہمارا عزم ہے۔ آغاز حقوق بلوچستان اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آصف زرداری کا وژن تھے۔ آصف علی زرداری کی سوچ کو لے کر آگے بڑھیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف جماعت نہیں ایک تحریک ہے۔ پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی ۔ کشمیر کی آزادی تک کشمیر کاز کی ہر سطح پر حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔یوم تاسیس شہید بھٹو اور محترمہ بینظیر کے مشن کو پورا کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415270